تائی یوان (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے سابق سینئر سیاسی مشیر سن شوتاو کے خلاف شمالی صوبے شنشی کے شہر داتونگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں رشوت ستانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ کے مطابق عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی شان ڈونگ صوبائی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سابق رکن اور کمیٹی کے سابق نائب صدر سن شوتاوپر 12 کروڑ 90لاکھ یوآن(1کروڑ81لاکھ 80ہزار ڈالر)سے زیادہ رشوت لینے کا الزام ہے ،جس میں سے ، کیس کے منظر عام پر آنے کے بعد7کروڑ33لاکھ 80ہزار یوآن وصول کرنا باقی تھے۔
سن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے حتمی بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا ہے،عدالت کے مطابق فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔