جی نان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں سینئر سیاسی مشیر سن شو تاؤ کو رشوت لینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
شمالی صوبے شنشی کی عدالت کے مطابق سن نے 2001 اور 2023 کے درمیان مجموعی طور پر 12 کروڑ 90 لاکھ یوآن (تقریباً ایک کروڑ 81 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) رشوت وصول کی تھی۔ سن چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی شان ڈونگ صوبائی کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین تھے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ سن نے اس عرصے میں شان ڈونگ میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور کاروباری امور، منصوبوں کے ٹھیکے اور عہدوں میں تبدیلیوں کےعوض فوائد حاصل کئے۔ وہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی صوبائی کمیٹی کے وائس چیئرمین کے علاوہ جی نان اور وائی ہائی کے میئر پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
عدالت کے مطابق سن زندگی بھر اپنے سیاسی حقوق سے بھی محروم رہیں گے۔ ان کی تمام ذاتی جائیداد ضبط کرلی جائے گی اور غیرقانونی طور پر حاصل کردہ تمام اثاثےقبضے میں لے کرانہیں ریاستی خزانے میں جمع کرادیا جائے گا۔