نانجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ہینان کی صوبائی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن اور صوبائی پارٹی کمیٹی کے سیاسی و قانونی امورکمیشن کے سابق سیکرٹری گان رونگ کن کورشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
جیانگ سو صوبے کے شہر چھانگ ژو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے گزشتہ روز یہ فیصلہ جاری کیا۔
1999 اور 2021 کے درمیان، گان نے تعمیراتی پروجیکٹ کے معاہدوں، کاروباری آپریشنز، اور کیس ہینڈلنگ میں دیگر افراد کی مدد کے لیے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا۔ اس کے بدلے میں، اس نے 16کروڑ60 لاکھ یوآن (تقریباً 2کروڑ33لاکھ 70ہزار ڈالر) سے زیادہ مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء غیر قانونی طور سے حاصل کیں۔
فیصلے کے مطابق ملزم کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم اور اس کی ذاتی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔