• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سائیک ووکس ویگن نے 83ہزارسے زیادہ گاڑیاں واپس منگوالیںتازترین

August 05, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین -جرمن کار ساز کمپنیوں کے اشتراک سائیک ووکس ویگن نے چین میں نقائص کی وجہ سے 83 ہزارسے زائد گاڑیاں واپس منگوانا شروع کر دی ہیں۔

چین کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فارمارکیٹ ریگولیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب بیان کے مطابق واپسی کا آغاز 4 اگست کو ہوا اور اس میں 12 اکتوبر 2020 سے 17 مارچ 2022 کے درمیان تیار کردہ پولو پلس ماڈل کی 57 ہزار 659 گاڑیاں اور 12 اکتوبر 2020 سے 25 مارچ 2022 کے درمیان تیار ہونے والی 25 ہزار 838 ٹی کراس  گاڑیاں شامل ہیں۔

بیان کے مطابق  فیول پمپ میں امپیلر اور امپیلر ہاؤسنگ کے درمیان ایندھن سے خارج ہونے والے فاضل مادے جمع ہوسکتے ہیں جو امپیلر کی ناہموارکارکردگی اور فیول پمپ کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ انتہائی صورتوں میں گاڑیوں کی طاقت میں کمی آسکتی ہے۔

سائیک ووکس ویگن نے کہا کہ وہ حفاظتی خطرات کو ختم کرنے کے لیے گاڑیوں کو واپس منگواکر بہتر فیول پمپس  مفت تبدیل  کرے گا۔