• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سائنس دانوں نے پودوں کی نئی انواع دریافت کرلیںتازترین

September 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  چینی سائنس دانوں نے جنوب مغربی صوبے یوننان میں اوریوچارس پودے  کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس ) کے ذیلی ادرے چھنگ دو انسٹی ٹیوٹ آف بیالوجی(سی آئی بی) کے مطابق سی آئی بی اور گوانگشی انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی آف دی سی اے ایس کے محققین کی طرف سے کی گئی یہ دریافت حال ہی میں جرنل ایکولوجی اینڈ ایوولوشن میں شائع ہوئی ہے۔

  اگست 2021 میں بلوط کے درختوں  پر فیلڈ تحقیقات کے دوران، محققین نے یوننان کی ننگ لانگ کاؤنٹی میں اوریوچارس کی ایک نامعلوم نسل دریافت کی۔  پودے کا اوریوچارس کی متعدد معروف اقسام سے موازنہ کرکے، محققین نے تصدیق کی کہ یہ ایک نئی نوع ہے، جس میں پتوں پررگوں،پانی ذخیرہ کرنے کی خصوصیات، پیڈیسل اینڈ بریکٹ اور بریکٹ کی شکل میں منفرد خصوصیات پائی جاتی ہیں۔