بیجنگ (شِنہوا) چین کے دو ملک گیر سائنسی مقبولیت کے موبائل منصوبوں سے مجموعی طور پر50کروڑ سے زیادہ لوگوں نے استفادہ کیا ہے۔
چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کے مطابق ایک موبائل سائنس ٹیک میوزیم کی نمائش 12 سال سے ملک بھر میں منعقد کی جارہی ہے،اور سائنسی مقبولیت کا کارواں منصوبہ ملک بھر میں 23 سالوں سے کام کر رہا ہے۔
موبائل سائنس ٹیک میوزیم نے کاؤنٹی سطح کے ان علاقوں میں عوام کو مفت سائنسی تعلیم فراہم کی جہاں حقیقی سائنس ٹیک میوزیم موجود نہیں اور جہاں سائنسی تعلیم کے وسائل ناکافی ہیں۔ رواں سال اپریل تک، پروجیکٹ کے تحت کاؤنٹی سطح کے 1ہزار888 انتظامی علاقوں میں مجموعی طور پر5ہزار686 مقامات کا دورہ کیاگیا۔
سائنسی مقبولیت کے کارواں پروجیکٹ کے تحت 3لاکھ 91ہزار ایونٹس کا انعقاد کرتے ہوئے مجموعی طور پر5کروڑ37لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیاگیا ہے۔