• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سالانہ شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کے حالات سازگار ہیں، ترجمان قومی ادارہ شماریاتتازترین

March 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی کوششوں میں اضافے کی بدولت 2024 ء کا تقریباً 5 فیصد سالانہ شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کے حالات سازگار ہیں۔

قومی ادارہ شماریات کی ترجمان لیو آئی ہوا نے پیر کو ایک پریس کانفرس 2024 کے ابتدائی 2 ماہ کی معاشی کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ معاشی ترقی کا ماحول پیچیدہ اور سنگین ہے تاہم چینی معیشت کی بنیادیں مسلسل بہترہو رہی ہیں اور معاشی بحالی کے مثبت عوامل یکجا ہوکر استحکام حاصل کررہے ہیں۔

لیو نے بتایا کہ جنوری سے فروری کے دوران چینی معیشت کا مضبوط آغاز ہوا۔ زیادہ تر اشاریوں نے مضبوط رفتار برقرار رکھی جس نے سالانہ شرح نمو کے لئے اچھی بنیاد فراہم کردی ہے۔

انہوں نے لوگوں کی آمد و رفت اور سامان کی ترسیل جیسے معاشی عوامل کے زیادہ متحرک ہونے، مارکیٹ کی زیادہ طاقت اور نئی قسم کی کھپت میں تیزی سے اضافے جیسے مثبت عوامل کی نشاندہی کی۔

لیو نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی معاون پالیسیاں معاشی بحالی میں نمایاں کردارادا کریں گی ، جس میں بڑے پیمانے پر سازوسامان کی اپ گریڈیشن ، اشیاء صرف کی لین دین اور انتہائی طویل مدت پر مبنی خصوصی ٹریژری بانڈز کا اجراء شامل ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ چونکہ بیرونی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ موثر طلب نہ ہونے جیسے داخلی مسائل بدستورموجود ہیں اس لئے معاشی بحالی کی بنیادیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال کے باقی حصے میں معاشی رجحان کا مزید مشاہدہ کرنے اور پالیسیوں کا نفاذ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔