• Redford, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں صارفین کے پسندیدہ ترین جرائد کی فہرست کا اجرا کردیا گیاتازترین

May 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز (سی اے ایس ایس) نے قارئین کے پسندیدہ  ترین چینی جرائد  کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے اپنے  تعلیمی پلیٹ فارم پر 213 مقبول ترین چینی جرائد کا انتخاب کیا ہے۔

رپورٹ میں نیشنل سنٹر فار فلاسفی اینڈ سوشل سائنسز ڈاکیومینٹیشن پر مطالعہ اور ڈاون لوڈز کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے  پسندیدہ  ترین جرائد کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

جرائد کی پسند کے اشاریے اور 2023 میں  پبلشراداروں کی پروموشنل کوششوں اور صارف سرگرمیوں کی بنیاد پر 1ہزار999 میں سے 213 جرائد کو مقبول ترین قرار دیا گیا ہے، جب کہ 48 اداروں کو "بہترین صارف ادارے" سے نوازا گیا ہے۔

مرکز، جسے فلسفہ اور سماجی علوم  کی ترویج اور اشاعت  کا سب سے اہم  سرکاری تعلیمی پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، اس وقت اس کے پاس2کروڑ60 لاکھ سے زیادہ تعلیمی وسائل موجود ہیں، جن میں تقریبا 90ہزار چینی اور 1ہزار300 سے زیادہ غیر ملکی تعلیمی اداروں کا مواد شامل ہے۔