تائی یوان(شِنہوا)7واں پھنگ یاؤ بین الاقوامی فلم فیسٹیول چین کے شمالی صوبے شنشی کے قدیم قصبے پھنگ یاؤ میں شروع ہوا۔
منتظمین نے بتایا کہ "ماڈرن ٹائمز" تھیم پرمبنی فیسٹیول میں اگلے ہفتے 33 ممالک اور خطوں کی کل 57 فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں چین، فرانس اور تیونس کی فلمیں بھی شامل ہیں۔
پھنگ یاؤ جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا مقام ہے، 40 فیصد فلموں کے عالمی پریمیئرز کی میزبانی کرے گا۔
معروف چینی ہدایت کار جیا ژانگ کی نے اس موقع پرکہا کہ فیسٹیول جس کی انہوں نے مشترکہ طور پربنیاد رکھی،کا مقصد نئے ہدایت کاروں کے ارتقاء کو فروغ دینا اور چینی فلموں کو عالمی سطح پرپیش کرنے میں مدد کرنا ہے۔