بیجنگ (شِنہوا)چین کے قومی ادارہ شماریات نے نومبر کے آخر سے باقاعدہ معائنوں کا ایک نیا دور شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس میں چھ صوبائی سطح کے علاقوں اور دو مرکزی حکومتی اداروں کا دورہ کیا جائے گا،جس کا مقصد شماریاتی فراڈ کا خاتمہ اور ڈیٹا کے معیار کو بہتر بناناہے۔
اندرونی منگولیا، انہوئی، ہوبے، گوانگشی، سیچھوان اور یوننان کے علاوہ قدرتی وسائل کی وزارت اور وزارت تجارت کے لیے آٹھ معائنہ ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں،جو قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے، سابقہ معائنوں میں پائے جانے والے مسائل کی اصلاح اور پانچویں قومی اقتصادی شماریات کے نفاذ سمیت کئی دیگر امورکامعائنہ کریں گی۔
2019 میں شروعات کے ساتھ ، بیورو نے 56 ٹیموں کو منظم کیا تاکہ ملک بھر کے مقامی علاقوں کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے12 اداروں کے اعدادوشمار کے باقاعدہ معائنہ کے پہلے دورکو مکمل کیا جاسکے۔