• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں شہنشاہ کے لیے مختص قدیم گزرگاہ دریافتتازترین

March 01, 2024

نانجنگ(شِنہوا)چینی ماہرین آثار قدیمہ نے مشرقی صوبے جیانگ سوکے شہر نانجنگ میں لیانگ عہد(420-589) کی ایک ایسی گزرگاہ  دریافت کی ہے جو خصوصی طور پر شہنشاہ کے لیے مخصوص تھی،اس  کے ساتھ قدیم دارالحکومت کے ایک شاندار دروازے کو بھی دریافت کیا ہے۔

محققین نے نانجنگ ویسٹ اسٹریٹ سائٹ جسے چینی زیان میں نانجنگ شی جیی کہاجاتا ہے  پر 210 میٹر لمبے راستے کی کھدائی کی۔ تقریباً 26 میٹر چوڑے اس راستے کے دونوں طرف خندقیں کھودی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اس جگہ پرپکی اینٹوں سے بنی نکاسی کی سہولیات کے ساتھ تقریباً 33 میٹر چوڑے گیٹ کے کچھ کھنڈرات بھی دریافت ہوئے ہیں۔اس مقام پر آثار قدیمہ منصوبے کے انچارج نانجنگ انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے ایسوسی ایٹ محقق چھین داہائی  کے مطابق  یہ گیٹ اس وقت لیانگ کے دارالحکومت شہر کا جنوبی دروازہ تھا۔