• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں شپ یارڈ حادثے میں 7 افراد ہلاک،5زخمیتازترین

April 15, 2023

ووہان (شِنہوا) چین کے  وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ژونگ شیانگ میں ایک شپ یارڈ میں حادثے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 10 بج کر20 منٹ پروی لونگ شپ یارڈ میں پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

 حادثے کے فوری بعد ریسکیو کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔