واشنگٹن (شِنہوا) عالمی بینک نے اپنی نئی جاری کردہ مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل اقتصادی رپورٹ میں 2023 کے حوالے سے چینی معیشت کی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عالمی بینک کے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے چیف اکانومسٹ آدتیہ مٹو نے پریس بریفنگ کے دوران شِنہوا کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ "چین کے پاس قابل ذکر قوت موجود ہے"۔
انہوں نے کہا کہ چین نے پیداواری شعبے میں بڑی وسعت دکھائی ہے ، اس نے نہ صرف بنیادی پیداوار بلکہ اختراعی پیداوار میں انسانی صلاحیتوں کو جنم دیا ہے، اس طرح ایک طرح سے چین نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔
مٹو نے کہا کہ چین ترقی کا بہتر معیار یقینی بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور صرف یہ نہیں سوچتا کہ صرف مختصر مدت میں ترقی کی رفتار کیسے تیز کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ "چین کتنی ترقی کررہا ہے" یہ سوال زیادہ اہم نہیں بلکہ اس سے زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ چین ترقی کے کس راستے کا انتخاب کر رہا ہے۔