• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں شہری مسافردوروں کی تعداد میں پہلی تین سہ ماہی کے دوران 16.7 فیصد اضافہتازترین

November 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی شہری پبلک ٹرانسپورٹ نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی میں زبردست ترقی کی ہے، اور مسافردوروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 16.7 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمارکے مطابق اس مدت کے دوران ملک کے شہری پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے 69ارب 95 کروڑسفری دورے  کیے گئے۔

خاص طور پر، شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک کے ذریعے کیے گئے  سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں43 فیصد بڑھ کر 21 ارب 49کروڑ ہوگئی  ، جب کہ فیری سروسز کے ذریعے کیے جانے والے سفری دورے 86.5 فیصد اضافے کے ساتھ 6کروڑ30لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئے۔

بس اور ٹرام سروسز  سے پہلی تین سہ ماہی میں 30ارب 35 کروڑ سفری دورے کیے گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق  ٹیکسی کے ذریعے شہری مسافر دوروں کی تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.7 فیصد بڑھ کر اسی مدت میں 18ارب4 کروڑ تک پہنچ گئی۔