بیجنگ(شِنہوا) چین میں سی ایچ این انرجی انوسٹمنٹ گروپ (سی ایچ این انرجی) کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر لی ڈونگ پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعہ کو بتایا کہ لی کا مقدمہ جیانگ شی صوبے کے شہر یی چھون کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں دائر کیا ہے۔
استغاثہ نے لی پر الزام لگایا کہ اس نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور اس کے بدلے میں خاص طور پر بھاری رقم اور قیمتی چیزیں قبول کیں۔