بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کامریڈ ماؤژے دونگ کے زیر قیادت مرکزی رہنماوں کی پہلی نسل کے ایک اہم رکن رین بی شی کے 120 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں بیجنگ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی سیکریٹریٹ کے رکن کائی چھی نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
سمپوزیم سے قبل کائی چھی اور دیگر سینئرعہدیداروں نے رین بی شی کے ورثہ سے ملاقات کی۔
کائی نے کہا کہ رین انقلابی جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہے اور انہوں نے اپنی زندگی چینی قوم کی آزادی کے لیے وقف کردی تھی۔
کائی نے کہا کہ رین نے نظریاتی کھوج میں پیشرفت کے لئے جرات مندی کا مظاہرہ کیا اور چینی سیاق و سباق میں مارکسزم کو اپنانے سے متعلق امور کی تفصیل سے تشریح پیش کی۔ انہوں پارٹی بنانے کو بہت اہمیت دی اور پارٹی قیادت کے تحفظ اور مضبوطی کے لئے بہت سے دانش مندانہ خیالات پیش کئے۔
کائی چھی کے مطابق رین بی شی کو سیاسی سمجھ بوجھ پر بھی فخر تھا اور انہوں نے معاشی تعمیراتی کاموں کی قیادت کرنے اور اسے انجام دینے سے متعلق سوچ کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے پارٹی کو عوامی امنگوں کے مطابق ترقی دینے کے لئے بھرپور اور انتھک کوششیں کیں۔
کائی چھی نے کہا کہ رین بی شی کا بلند جذبہ اور کردار پوری پارٹی کے لئے روشن مثال ہے جنہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ارکان کی نسلوں کی پرورش اور حوصلہ افزائی کی۔
سمپوزیم کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انتظامی شعبے کے سربراہ لی گان جی نے کی۔