• Sterling, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سیاحت کے فروغ کے لیے 6 ہزار 300 ترجیحی اقدامات متعارفتازترین

May 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا)وزارت ثقافت اور سیاحت نے کہا ہے اس سال چین کے یوم سیاحت کے موقع پر ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پورے  ملک میں سات زمروں میں 6 ہزار 300 سے زیادہ ترجیحی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ تمام علاقوں نے صنعتی انجمنوں، پلیٹ فارم کمپنیوں، ٹیلی کام آپریٹرز اور مالیاتی پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر 10 کروڑ یوان (تقریباً 1 کروڑ40 لاکھ 80 ہزار ڈالر) مالیت کے صارف واؤچر جاری کیے ہیں۔

وزارت نے  مزید کہا کہ قیمتوں میں کمی ، سیاحتی  مقامات پر مفت داخلہ،  ترجیحی سرگرمیاں جیسے سیاحتی اداروں میں رعایت پر مشتمل یہ ترجیحی اقدامات لوگوں کی ثقافت اور سیاحت کی کھپت کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔