بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے ملک بھر کے اہم سیاحتی مقامات پر ادائیگی کی سہولت کو مزید آسان بنانے اور عمررسیدہ شہریوں،غیر ملکیوں اور دیگر سیاحوں کی جانب سے مختلف طریقوں سے ادائیگی کو ممکن بنانے کے لیے متعدد اقدامات کی وضاحت کی ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ اور تین دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری سرکلر کے مطابق ملکی اور بیرون ملک کے بینک کارڈ تمام تھری اسٹار اور اس سے اوپر کے سیاحتی ہوٹلز، 5اے-لیول اور 4اے-لیول کے قومی سیاحتی مقامات، قومی اور صوبائی سیاحتی مقامات، اور قومی سیاحتی وتفریحی علاقوں میں قابل قبول ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اہم ثقافتی اور سیاحتی مقامات پر ٹکٹ بوتھ اور ٹکٹنگ عملہ برقرار رہے گا تاکہ ان سیاحوں کو سہولت فراہم کی جاسکے جو نقد ادائیگی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
سرکلر میں ایسے سیاحتی مقامات پر جہاں غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے وہاں پر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج آؤٹ لیٹس قائم کرنے اور موبائل ادائیگی کی خدمات اور متعلقہ مصنوعات کی خصوصیات کو بڑھانے پر بھی زور دیاگیا ہے۔