بیجنگ(شِنہوا) چین میں سیاحتی ٹرینیں سہولت اور رفتار کے لحاظ سے اپنی مقبولیت میں اضافے سے سیاحتی منڈی کی بحالی میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔
چائنہ ڈیلی کے مطابق 6 اپریل کی صبح دریائے یانگ ژی ڈیلٹا اور ہمسایہ علاقوں میں قدرتی مقامات کے لیے روانہ ہونے والی سیاحتی ٹرینوں کے سلسلے کی پہلی ٹرین پانچ روزہ ٹور کا آغاز کرتے ہوئے شنگھائی ہونگ چھیاو سٹیشن سے روانہ ہوئی۔
اخبار نے شنگھائی کے رہائشی فینگ کے حوالے سے کہا کہ تیز رفتار ٹورسٹ ٹرینوں کا سفر کرنا ایک تیز، محفوظ اور آرام دہ طریقہ ہے۔
اخبار نے کہا کہ ٹریول ایجنسیوں نے سیاحوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مختلف ٹورسٹ ٹرین پیکجز شروع کیے ہیں۔
سیاحتی ٹرین ڈویژن کے ڈپٹی جنرل منیجریان لی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چائنہ ریلوے ٹریول سروس گروپ نے سال کی اپنی پہلی سیاحتی ٹرین کا آغاز کیا ہے جس میں 428 مسافروں نے آٹھ روزہ سفر پر بیجنگ سے جیانگ شی، فوجیان اور آنہوئی صوبوں سمیت مقامات کا سفر کیا ۔
اخبار کے مطابق کمپنی سیچھوان، تبت خود مختار علاقہ، شمال مشرقی چین اور ہانگ کانگ سمیت مزید مقامات کے لیے ٹرین سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔