بیجنگ (شِنہوا)چین میں سیلاب سے متاثرہ جنوبی اور شمالی علاقوں کے لیے37کروڑ80لاکھ یوآن (تقریباً5کروڑ30لاکھ ڈالر) مختص کیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ (ایم او ایف) اور وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر مختص کیے گئے فنڈز کا مقصد ہیبے، لیاؤننگ، جیلن، ژی جیانگ، فوجیان، ہونان، گوئی ژو، یوننان اور گانسو کے صوبوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ رقم ہنگامی ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں استعمال کی جائے گی، جس میں سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیوں، متاثرہ افراد کی نقل مکانی و دوبارہ آبادکاری، انخلاء اور آفات سے متعلق امداد اور تباہ شدہ مکانات کی مرمت شامل ہے۔
وزارت خزانہ نے آفت زدہ علاقوں میں متعلقہ اداروں کو ہنگامی امدادی فنڈز کے استعمال اورضروریات سے باخبر اور فنڈز کے استعمال کی نگرانی کو بہتر بنانے کے ساتھ فوری طور پر فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی۔