بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے کہا کہ اس نے سیلاب سے متاثرہ ہینان، شانشی اور سیچھوان صوبوں میں قدرتی آفات سے بچاؤ اور بحالی کے کاموں میں معاونت کے لئے مرکزی بجٹ سے 35 کروڑ یوآن (تقریبا 4 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) مختص کردیئے ہیں۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے مطابق یہ رقم ان تینوں صوبوں میں سیلاب سے تباہ شدہ اسکولوں، اسپتالوں، سیلاب کی روک تھام کی سہولیات اور دیگر اہم مقامات کی ہنگامی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔