بیجنگ(شِنہوا) چین نے ماحول دوست ترقی کی کوششوں کے تحت سیمنٹ اورکوکنگ صنعتوں سے آلودگی کے اخراج کو کم کرنے کے منصوبے جاری کیے ہیں۔
ملک کے اہم خطوں میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے وزارت ماحولیات سمیت ریاستی اداروں کی جانب سے جاری کردہ منصوبوں کے مطابق، 2025 کے آخر تک سیمنٹ کلینکر کی پیداواری صلاحیت کا نصف انتہائی کم اخراج پراپنی منتقلی کو مکمل کر لے گا۔
2028 کے آخر تک،چین کی مجموعی طورپرسیمنٹ کلینکر کی پیداواری صلاحیت کے 80 فیصد کو انتہائی کم اخراج پر منتقلی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
منصوبہ کے تحت 2028 تک چین کی کوک کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا 80 فیصد انتہائی کم اخراج پر منتقل ہونے کی توقع ہے۔
منصوبوں کے تحت مقامی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ انتہائی کم اخراج کے ساتھ کام کرنے والے پیداوار کنندگان کے لیے ٹیکس مراعات فراہم اور آلودگی کو کم کرنے والی جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے میں تیزی لائیں۔
چین نے حالیہ برسوں کے دوران فضائی آلودگی پر قابو پانے میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ فضائی آلودگی کا ایک اہم اشارہ ،2.5 پی ایم کی کثافت تقریباً ایک دہائی تک مسلسل کم ہوتے ہوئے گزشتہ سال سے3.3 فیصد کم ہوکر2022 میں 29 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہ گئی ۔