لان ژو(شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر جیوچھوان میں ایک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق ہفتہ کے روز حادثہ اس وقت پیش آیا جب صبح کے وقت شہر کی جنتا کاؤنٹی میں سڑک پر ایک بھاری ٹرالی ٹریکٹر اور ایک منی وین آپس میں ٹکرا گئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد منی وین میں سوار تھے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتفتیش جاری ہے۔