نانجنگ (شِنہوا) مغربی پیسیفک نیول سمپوزیم (ڈبلیو پی این ایس ) منگل کو چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں شروع ہوگیا، جس میں سمپوزیم کے 30 رکن اور مبصر ممالک کی بحری افواج کے مندوبین شریک ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ 30 سال سے زیادہ تاریخ کا حامل ہر دوسال بعد ہونے والا سمپوزیم چین میں منعقد ہورہاہے۔
سمپوزیم میں چین، آسٹریلیا، روس اور امریکہ سمیت 23 رکن ممالک اوربھارت اور میکسیکو سمیت سات مبصرین شامل ہیں۔ سمپوزیم میں مندوبین ڈبلیو پی این ایس بزنس چارٹر،سمندرمیں غیرمنصوبہ بند ناخوشگوارواقعات کے لیے ضابطے اور ڈیزاسٹر رسپانس گائیڈ جیسی دستاویزات پر غور اور تجدید کے ساتھ ساتھ سمپوزیم کی مستقبل کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔