بیجنگ(شِنہوا)طوفان ڈوکسوری سے متاثرہ چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں بغیر پائلٹ کے ایک بڑی سول ہوائی گاڑی(یواے وی)ونگ لونگ-2ایچ کو ریسکیو سرگرمیوں میں مدد کے لیے استعمال کیاجارہا ہے۔
ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے کہا کہ وزارت ہنگامی انتظام کی جانب سےذمہ داری سونپے جانے کے بعد ونگ لونگ-2 ایچ یو اے وی موسمیاتی اور آفات کی نگرانی کے مشن کو انجام دینے کے لیے فوجیان پہنچ گئی ہے۔
ونگ لونگ-2 نے فوجیان کے متعدد شہروں میں سمندری طوفان کی وجہ سے پانی کی سطح، عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور دیگر حالات کی نگرانی کی۔ اے وی آئی سی نے کہا کہ اس نے ریئل ٹائم میں ہائی ڈیفینیشن امیجز اور موسمیاتی معلومات کا تصویری ڈیٹا اکٹھا کیا اور واپس بھیجا، جس سے ہنگامی ریسکیو اداروں کو موثر کمانڈنگ اور درستگی کے ساتھ انتظامات کرنے میں مدد ملی۔