• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سنگاپور کے تاجر کو مزید مواقع کی تلاشتازترین

February 13, 2024

تیان جن (شِنہوا) سنگاپورکے آئیوان چھن ڈریگن سال شروع ہوتے ہی چین میں مزید کاروباری مواقع پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

چھن ، تیان جن ہائی ٹے ایئرکرافٹ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر ہیں جو چین کی شمالی بلدہ تیان جن کے تیان جن آزمائشی آزاد تجارتی خطے میں واقع ہوابازی کی دیکھ بھال کا اعلیٰ درجے کا ادارہ ہے۔

چھن نے اپنے 2009 میں پہلے چینی دورے کا ذکر کرتے کہا کہ انہیں سنگاپور کی ایک کمپنی نے اپنے کاروبار کو توسیع دینے کے لئے بھیجا تھا ۔ یہ موقع چینی زبان میں مہارت کی وجہ سے ملا تھا۔

چین کی شہری ہوا بازی صنعت 2012 کے بعد سے مضبوط اقتصادی ترقی کی بدولت کافی ترقی یافتہ ہوگئی ہے۔

چھن نے اپنے ہوا بازی کا خواب پورا کرنے کے لئے  2018  میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ چین میں اپنے کیریئرز کو آگے بڑھائیں گے۔ انہیں تیان جن ہائی ٹے کی پیرنٹ کمپنی نے ملازمت کا موقع دیا تھا۔

چینی مارکیٹ میں چھن کا اعتماد نہ صرف ملک کی ہوا بازی صنعت کی ترقی سے جاگا ہے بلکہ ملکی معیشت اور معاشرے کے طویل مدتی مشاہدے کا بھی اس میں حصہ ہے۔