• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سرمایہ کاری کا مطلب مستقبل پرسرمایہ کاری کرنا ہے:سی ای او لوریلتازترین

May 12, 2024

شنگھائی(شِنہوا)فرانس کی کاسمیٹک مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی لوریل نے کہا ہے کہ چین میں سرمایہ کاری کا مطلب مستقبل پرسرمایہ کا ری کرنا ہے جہاں ترقی ،اختراع اور جامعت کا مستقبل موجود ہے۔

لوریل نارتھ ایشیا زون کے صدر اور لوریل چائنہ کے سی ای او ونسنٹ بوائنے نے یہ  بات شنہوا کے ساتھ   انٹرویو کے دوران ایسے وقت میں  کہی  ہے جب انکی کمپنی نے چین میں اپنی  کاروباری سرگرمیوں کو بڑھایا ہے۔

لوریل چائنہ سوژو سمارٹ  مرکز جسے گزشتہ ماہ  کھولا گیا تھا، اس کمپنی کا اولین سمارٹ  سنٹر ہے  جو جدید آٹومیشن اور آئی ٹی سازوسامان سے لیس ہے جبکہ 46 ہزار مربع میٹر پر محیط یہ سہولت مرکز ہر گھنٹے میں7 ہزار سے زیادہ براہ راست صارف پارسل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ونسنٹ بوائنے  نے کہاہے کہ سوژوسمارٹ تکمیل سنٹر نہ صرف چین میں لوریل کی موجودگی کو بڑھانے کا سبب ہے بلکہ یہ ملک  کی  مستقبل کی ترقی کیلئے ہماری جاری سرمایہ کاری اور لگن کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں لوریل کی مصنوعات کی چیین میں فروخت 6.2 فیصد بڑھی ہے۔ہمارا مقصد لوریل چائنہ کو لوریل گروپ کی سب بڑی ذیلی شاخ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں دنیا کا سب سے متحرک ای کامرس نظام موجود ہے،  یہ ایک بڑھتی ہوئی آ ن لائن  شاپنگ مارکیٹ ہے  جبکہ گزشتہ سال لوریل چائنہ کی مصنوعات کی 62 فیصد فروخت ای کامرس کے پلیٹ فارم سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نیا مرکز کھولنا چین میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئی ای کامرس اور ملک میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین نہ صرف لوریل گروپ کے لیے دنیا کی دوسری سب سے بڑی منڈی ہے  بلکہ   ہماری کمپنی کے لیے ایک متاثر کن ملک  بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری کمپنی چین میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی کیونکہ  جب آپ سرمایہ کاری کی منازل  پر غور کرتے ہیں تو ہمیں چین سب سے بہتر نظر آتا ہے۔