• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سرمایہ کاری محدود کرنے سے متعلق امریکی مجوزہ قانون پرچین کی مخالفتتازترین

June 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے امریکی محکمہ خزانہ کے تجویز کردہ ایک قانون کی سخت مخالفت کی ہے جس کا مقصد چین میں امریکی سرمایہ کاری کو محدود کرنا ہے۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو مارکیٹ معیشت قوانین اور منصفانہ مسابقت کے اصول کا احترام کرتے ہوئے معاشی ، تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینا اور اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ بار بار اس بات پر زور دیا جاتا ہے اس کا چین کی ڈی کپلنگ یا اس کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم امریکہ نے مجوزہ قانون کے اجراء پر زور دیا ہے جو امریکی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری سے روکتا اور چینی صنعتوں میں معمول کی ترقی کو دباتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے تصور کو عمومی رنگ دینے کے مترادف ہے۔ یہ سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے منافی بھی ہے۔ یہ چینی اور امریکی کاروباری اداروں کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون متاثر کرنے کےعلاوہ عالمی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق میں خلل اور عالمی صنعتی وسپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کو چین میں سرمایہ کاری پر اثر انداز پابندیاں ختم کرنی چاہئے تاکہ چین ۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون میں سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے۔