بیجنگ(شِنہوا)چین میں قومی دن کی تعطیل اور وسط خزاں کے تہوار کے دوران 12 روزہ سفری رش کے تیسرے دن چینی مسافروں کے ریلوے کے ذریعے سفری دوروں کی تعداد 2 کروڑ98 ہزار تک پہنچ گئی۔
چین کی ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ یومیہ بنیادوں پر ریلوے مسافروں کے سفری دوروں کی ریکارڈ تعداد ہے۔
کمپنی نے کہا کہ ہفتہ کے روز چین میں12ہزار180 مسافرٹرینوں کے ذریعے 1 کروڑ 76 لاکھ ریلوے مسافروں کے سفری دوروں کی توقع ہے۔
27 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس سفری رش کے دوران ملک میں ریلوے کے ذریعے کل 19 کروڑسفری دورے متوقع ہیں۔