بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے "تائیوان کی آزادی" کے لیے کام کرنے یا انہیں علیحدگی پر اکسانے کے لئے سزائیں دینے سے متعلق جمعے کو رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔
اعلیٰ عوامی عدالت، اعلیٰ عوامی استغاثہ، عوامی تحفظ ، ریاستی تحفظ اور انصاف کی وزارتوں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ یہ رہنما اصول اجراء کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو جائیں گے۔