• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تباہ کن کشتی حادثےمیں لاپتہ تمام 6 افراد زندہ مل گئے،12 ہلاکتازترین

April 15, 2024

شی جیاژوانگ (شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں ایک کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے تمام چھ افراد زندہ مل گئے ہیں۔

مقامی حکام نے اتوار کو بتایا کہ کشتی  چھن ہوانگ ڈاؤ شہر کی لولونگ کاؤنٹی کے گاؤں تاؤلین کو میں الٹی جس کے نتیجے میں 31 افراد پانی میں جا گرے جن میں سے 12 ہلاک ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کشتی دریا میں سیر کے لیے استعمال کی گئی تھی جسے گاؤں والوں نے خود بنایا تھا اوریہ لائف جیکٹس سے لیس نہیں تھی۔

پولیس نے کہا کہ کشتی کے مالک اور آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہےجبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔