• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تبت کے سابق سینئر قانون ساز کے خلاف مقدمہتازترین

September 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے تبت خودمختار علاقے کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین جی گوگانگ پر رشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزام میں سرکاری سطح پر مقدمے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سیچھوان میں چھنگ دو میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے حال ہی میں جی گوگانگ کے خلاف چھینگ دو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

یہ مقدمہ نگرانی کے قومی کمیشن کی جانب سے جی گوگانگ کے کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد دائر کیا گیا ہے۔

پروکیوریٹوریٹ نے جی گوگانگ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سرکاری اختیارات یا عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کئے اور اس کے بدلے میں رقم اور قیمتی اشیاء کی شکل میں غیر قانونی طور پر بھاری رشوت وصول کی۔

سرکاری وکلاء کے مطابق جی گو گانگ کوتبت خود مختار علاقے میں ایک سرکاری ترقیاتی اور سرمایہ کاری گروپ کمپنی کے چیئرمین کےسابقہ عہدے پر فائز رہنے کے دوران جانبداری، جعل سازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث  پایا گیا جس سے ریاست کے مفادات کو خاص طور پر بھاری نقصان پہنچا ۔