• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تحفظ آب کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں 18 فیصد اضافہتازترین

July 12, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں آبی تحفظ کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرتے ہوئے اس شعبے میں تعمیراتی کوششوں کو تیز کیا ہے۔ آبی وسائل کے نائب وزیروانگ ڈاؤشی نے بدھ کو ایک پریس  کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے جون تک آبی تحفظ کے منصوبوں میں ملک کی مجموعی سرمایہ کاری 525ارب 40کروڑیوآن (تقریباً73ارب20کروڑڈالر) رہی، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 18.1 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں ںے بتایاکہ آبی تحفظ کے کل 17ہزار600 نئے منصوبے، جن میں 24 بڑے منصوبے شامل ہیں، ملک بھر میں شروع کیے گئے۔ وانگ نے مزید کہا کہ پہلی ششماہی کے دوران آبی تحفظ کے منصوبوں سے 13لاکھ 80ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ نائب وزیرنے کہا کہ ملک میں دریاوں میں سیلاب کا موسم شروع ہوچکا ہے اور آبی وسائل کی وزارت سیلاب پر قابو پانے کی بنیاد پر پانی کے تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو مضبوط بنانے کا کام جاری رکھے گی۔