• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ذہین کان کنی کو ترقی دینے میں پیش رفتتازترین

September 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین محفوظ پیداوارکو بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت ذہین کان کنی کو ترقی دینے میں پیش رفت کررہا ہے۔کانوں کی حفاظت کے بارے میں پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں    نیشنل مائن سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے اہلکار سن چھنگ گو نے  بتایا کہ ملک میں ذہین کان کنی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں جو روز بروز مقبول ہورہے ہیں۔

سن نے کہا کہ ملک میں کوئلے کی 730 کانیں ہیں جہاں پرذہین آلات سے کوئلہ نکالا جارہا ہے  جب کہ ملک میں ایسی سہولیات کی تعدادد 1ہزار400 تک پہنچ گئی ہے۔

سن نے بتایا کہ  ملک میں اس شعبے کی ترقی کو مزید فروغ دیا جارہا ہے جس میں بہتر ضوابط، معیارات اور پالیسی سپورٹ سمیت مراعات شامل ہیں۔