بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلی ترین عدالت اور ثقافتی ورثہ کی اتھارٹی نے متعدد کیسزکو پبلک کرتے ہوئے عدالتی تحفظ کے ذریعے ملک کے ثقافتی ورثے کی بہترحفاظت کا عہد کیا ہے۔ سپریم پیپلز کورٹ، قومی ثقافتی ورثہ کے اداریاور نیشنل جوڈیشل ریسرچ سوسائٹی کے ماتحت ثقافتی ورثہ کے ذیلی ادارے نے منگل کو مشترکہ طور پر ثقافتی آثار اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے 15 عدالتی مقدمات شائع کیے ہیں۔تین پبلشرز کی طرف سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق، اس اقدام سے ملک بھر کی عدالتوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کے اداروں کو اپنے متعلقہ فرائض کو بہتر طریقے سے انجام دینے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے بارے میں عوامی آگاہی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ان اداروں نے ثقافتی ورثے سے متعلق جرائم میں سخت سزائیں دینے کا عزم کیا ہے، خاص طور پر وہ مجرم جو برے عزائم کے ساتھ ملوث ہیں جن کے سنگین نتائج برآمد ہوئے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے مزید جرائم کو روکنے کی بھی توقع ہے۔