• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تیز رفتار کوششوں سے سائبر اسپیس ماحول بہترتازترین

July 31, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سائبر اسپیس کے نظم و نسق میں بہتری کی کوشش کی بدولت انٹرنیٹ ماحول میں نمایاں طور پر بہتری ہوئی ہے۔

چین میں انٹرنٹ کے  سب سے بڑے نگراں ادارے سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا( سی اے سی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ جیان وین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ برس غیر قانونی یا نامناسب معلومات پر مبنی 5 کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار سے زائد مواد کو ہٹایا گیا یا پھر انہیں بلاک کردیا گیا۔

یانگ کے مطابق سی اے سی نے گزشتہ ایک برس میں 4 ہزار 800 سے زائد ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز کو بند کیا جس سے آن لائن ماحول میں مسلسل بہتری آئی۔

یانگ نے کہا کہ سی اے سی نے نتائج میں بہتری اور اپنی کامیابیاں مستحکم کرنے کے لئے اپنے اب تک کے کام کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں عوامی خدشات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قبل از وقت انتباہ اور روک تھام مضبوط بنانے کے لئے مزید کوششیں کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔