• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تمباکو کے اجارہ دار ادارے کے سابق نائب سربراہ کے خلاف رشوت ستانی مقدمے کی کارروائی شروعتازترین

November 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں تمباکو کے ریاستی اجارہ دار ادارے کے سابق نائب سربراہ  ہی ژی ہوا کے خلاف رشوت ستانی مقدمے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے بیان کے مطابق تحقیقات کے نگران قومی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان کی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے مقدمہ دائر کیا ہے۔

ہی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے مختلف سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کے لیے منافع حاصل کیا اور  بدلے میں بہت زیادہ رقم اور قیمتی چیزیں قبول کیں۔

استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی، اور وکیل صفائی کے دلائل سنے۔