بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کوئلے، خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں مسلسل اضافہ جاری رہا ہے۔ قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق ملک میں کان کنوں نے جون میں 39کروڑ ٹن کوئلہ نکالا جو گزشتہ سال سے 2.5 فیصد زیادہ ہے۔ سال کی پہلی ششماہی کے دوران کوئلے کی پیداوار2ارب 30کروڑ ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.4 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری سے جون کی مدت کے دوران، چین نے مجموعی طور پر22کروڑٹن کوئلہ درآمد کیا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 93 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کی خام تیل کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد بڑھ کر10کروڑ50لاکھ 50ہزار ٹن تک پہنچ گئی جبکہ اس کی خام تیل کی درآمدات 11.7 فیصد اضافے سے28کروڑ20لاکھ 80ہزارٹن ہو گئیں۔
این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، قدرتی گیس کی پیداوار سال کی پہلی ششماہی میں 5.4 فیصد اضافے سے 115ارب50کروڑ کیوبک میٹر جبکہ درآمدات 5.8 فیصد بڑھ کر 5کروڑ66لاکھ 30ہزار مکعب میٹر ہو گئیں۔