بیجنگ(شِنہوا) چین میں توانائی پیداوار کی ماحول دوست ذرائع پرمنتقلی کی کوششوں میں اضافے کے باعث توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مزیداضافہ ہوا ہے۔
توانائی کے قومی ادارے(این ای اے)کے مطابق مارچ کے آخر تک ماحول دوست توانائی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 35.3 گیگا واٹ تک پہنچ گئی تھی،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.1 گنا زیادہ ہے۔
این ای اے کےعہدیدار بیان گوآنگ چھی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کے شمال مغربی علاقوں میں نئی توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولیات میں تیزرفتار بہتری آئی جہاں10.3 گیگا واٹ نئی توانائی پیدا اوراسے آپریشن میں لایاگیا،جوملک کی متبادل توانائی کی مجموعی پیداوار کا29.2 فیصد ہے۔