• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں توانائی ذخیرہ کرنے کی صنعت تیزرفتار ترقی کی راہ پر گامزنتازترین

February 15, 2024

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر نان جنگ میں توانائی ذخیرہ کرنے والے ایک اسٹیشن پر مجموعی طور پر 88 سفید بیٹری کارٹریج ہیں جن میں تقریباً 2 لاکھ کلو واٹ آور ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جو شہر کے گرڈ کو بجلی کی ترسیل کررہے ہیں۔

گرڈ کے ایک مقامی منیجر شی شینگ ڈونگ نے بتایا کہ یہ ایک درمیانے نوعیت کے بجلی گھر کے مساوی ہے جس سے ایک گھنٹے میں پیدا شدہ بجلی ایک دن میں 26 ہزار گھروں میں بجلی کی ضرورت پوری کرسکتی ہے۔

نان جنگ میں گرڈ اسکیل اسٹوریج اسٹیشن چین کی توانائی ذخیرہ کرنے کی صنعت کی خوشحالی کی علامت ہے کیونکہ ملک نے ابھرتی صنعت کو ایک مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔

توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولیات زیادہ استعمال کے اوقات اورمشکلات میں بجلی کی قلت دور کرنے میں مدد دے سکتی ہےاور بالخصوص یہ کم کاربن میں پیشرفت کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں ملک میں بڑھتے صاف توانائی کے استعمال میں سہولت دیتی ہے۔

توانائی ذخیرہ بجلی گھر ،ہوا ، شمسی اور دیگر قابل تجدید ذرائع سے حاصل کردہ توانائی کے استعمال کی شرح بہتر بنانے میں معاونت کرتے ہیں اوراس طرح نئی توانائی کے استعمال کا تناسب فروغ پاتا ہے۔

چین میں 2023 کی پہلی ششماہی میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت  پہلی بار کوئلے سے پیدا شدہ بجلی سے آگے نکل گئی تھی۔