بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں زرعی آفات کی روک تھام اور خزاں میں اناج کی پیداوار پر زوردیا ہے۔
وزارت زراعت اور دیہی امور کے حالیہ اجلاس کے مطابق وزارت نے کہا کہ موسم خزاں اناج کی پیداوار کا ایک اہم وقت ہے۔ چین کے شمال مشرق میں موسلادھاربارش کے ساتھ تیز ہوا سے فصلوں کے لئے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
وزارت نے مقامی حکام سے کہا ہے کہ وہ طوفان خانون کے راستے پر گہری نگاہ رکھیں ، ہنگامی خدمات کا عملہ منظم کریں نکاسی آب کی مشینری متحرک کریں اور کھیت سے پانی نکالنے میں تیزی لانے سمیت دیگر اقدامات کریں۔
طوفان سے جمعہ سے اتوار تک جیلن، حئی لونگ جیانگ اور اندرون منگولیا کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوا کی بھی پیش گوئی ہے۔
مقامی حکام نے طوفان کی روک تھام اور ردعمل میں ہر ممکن کوششیں کی ہیں جن میں ہوا اور بارش کے خلاف زرعی شیڈز کی مضبوطی، مویشیوں اور پولٹری انکلوژرز کی دیکھ بھال اور ماہی گیری کی کشتیوں کی واپسی شامل ہے۔