تائی یوان(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں ماہرین آثار قدیمہ نے یانگ شاؤ ثقافت کے آخری دور سے تعلق رکھنے والی اہم باقیات دریافت کی ہیں۔ صوبائی انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے اہلکار وو یانگ یانگ نے بتایا کہ یون چھینگ شہر کی شیاشیان کاؤنٹی کے گاؤں یوآن کن میں اس مقام سے راکھ کے 58گڑھے،چار رہائش گاہیں اور مٹی کے برتن پکانے والی تین بھٹیاں دریافت ہوئی ہیں۔
5ہزار سے7ہزارسال پرانی یانگ شاؤ ثقافت کا پتھر کے آخری دور سے تعلق تھا جو دریائے زرد کے درمیانی علاقے میں پروان چڑھی۔ وو نے مزید کہا کہ جولائی 2022 سے ابتک یوآن کن گاؤں کی قدیم آبادی کے مقام پر 1ہزار 300 مربع میٹر پر محیط علاقے کی کھدائی کی گئی ہے۔ اس مقام سے مٹی کے برتن، ہڈیوں کے اوزار، جیڈ اور پتھر کے برتن اور جانوروں کی ہڈیاں بھی دریافت ہوئی ہیں۔