بیجنگ (شِنہوا) ایک نرس وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے ووہان میں واقع صوبائی زچہ و بچہ ہیلتھ کیئر ہسپتال میں چینی محققین کی جانب سے تیار کردہ انسانی پاپیلوماوائرس ویکسینز (ایچ پی وی) دکھا رہی ہے،18 مئی سے وہ ویکسینز مذکورہ ہسپتال میں دستیاب ہیں۔
بیجنگ (شِںہوا) چین نے زچہ و بچہ دیکھ بھال خدمات بہتربنانے اور بچوں کی صحت کی جامع ترقی کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
قومی صحت کمیشن کے شعبہ زچہ و بچہ صحت کے ڈائریکٹر سونگ لی نے کہا کہ ان اقدامات میں زچگی صحت ، نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی صحت کے فروغ کے لئے 2 پانچ سالہ منصوبے ، پیدائشی نقائص کی روک تھام اور علاج کی صلاحیت مستحکم کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق چین میں زچہ وبچہ کی شرح اموات اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات میں 2021 کے دوران ریکارڈ کمی ہوئی۔
سونگ کے مطابق چین میں تولیدی صحت اور ماں کے دودھ کے فروغ کی 2 مہم بھی شروع کی جائیں گی۔