بیجنگ(شِنہوا)چین کے شماریاتی حکام کی نگرانی میں بیشتر کیپیٹل گڈز کی قیمتیں ستمبر کے وسط کے مقابلے میں ستمبر کے اواخر میں کم ہوئی ہیں۔
قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق 9زمروں میں درجہ بند50 بڑی اشیا میں سے 26 کی قیمتیں اس عرصے کے دوران کم ہوئی ہیں ، 23 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ایک کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق وسط ستمبر کے مقابلے میں ستمبر کے آخر میں سویابین اور مونگ پھلی کی قیمتوں میں بالترتیب 2.1 فیصد اور 2.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران نیم سوختہ کوئلے کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ اعداد و شمار ہر 10 دن جاری کیے جاتے ہیں جو ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً2 ہزار تھوک فروشوں اور ڈسٹری بیوٹرز کے سروے پر مبنی ہیں۔