• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں زیراستعمال این ای ویز کی تعداد 2کروڑسے تجاوز کرگئیتازترین

January 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 2023 کے آخر تک زیراستعمال این ای ویز کی تعداد بڑھ کر 2کروڑ4لاکھ 10ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

وزارت پبلک سیکورٹی کے مطابق یہ تعداد ملک کی کل گاڑیوں کی ملکیت کا 6.07 فیصد ہے۔

2023 میں زیر استعمال نئی رجسٹرڈ ہونے والی این ای ویزکی تعداد 74لاکھ30ہزار تھی جو 2022 کے مقابلے میں 20لاکھ 70ہزار کا اضافہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ 2023 میں نئی رجسٹرڈ ہونے والی این ای ویزکا  2019 کی 12لاکھ سے بڑھ کر74لاکھ 30ہزار تک پہنچنا تیز رفتار اضافے کا ثبوت ہے۔