بیجنگ(شِنہوا) چین نے زلزلے سے متاثرہ صوبوں گانسو اور چھنگ ہائی میں بحالی کے کاموں کے لیے فنڈنگ کی اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔
چینی وزارت خزانہ نے وزارت زراعت اور دیہی امور اور وزارت آبی وسائل کے ساتھ مل کرپیرکی رات آنے والے 6.2 کی شدت کے زلزلے کے بعد تباہ شدہ زرعی اور آبی تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں مدد کے لیے کل 22 کروڑ یوآن (3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر) فنڈز مختص کیے ہیں۔
وزارتوں کے مطابق یہ فنڈز بنیادی طور پر گرین ہاؤسز، مویشیوں ، ڈیموں، آبپاشی کے نظام، دیہی پانی کی فراہمی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ چھوٹے پیمانے پر آبی ذخائر کی بحالی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔