• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 131 تک پہنچ گئیتازترین

December 20, 2023

جی شی شان ، گانسو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 6.2 شدت کے زلزلے سے بدھ کی صبح 9 بجے تک  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 113 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 782 تک پہنچ گئی ہے ۔

بدھ کی صبح ایک پریس کانفرنس میں مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ چھنگ ہائی میں زلزلے سے 18 افراد لقمہ اجل بنے ۔

صبح 5:30 بجے تک چھنگ ہائی میں زلزلے کی وجہ سے 198 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 16 دیگر لاپتہ ہیں۔

چائنہ ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ پیر کی رات 11 بج کر 59 منٹ پر آیاجس کی گہرائی 10 کلومیٹر ہے اور اس کا مرکز لیوگو ٹاؤن شپ صوبہ گانسو میں جی شی شان  کی بونان-ڈونگ شیانگ-سالار خود مختار کاؤنٹی سے تقریباً 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔