• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں زلزلوں کی پیشگی اطلاع دینے کے لیے دنیا کاسب سے بڑا ارلی وارننگ نیٹ ورک منصوبہ مکملتازترین

July 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے زلزلوں کی پیشگی اطلاع دینے کے لیے دنیا کاسب سے بڑا ارلی وارننگ نیٹ ورک  منصوبہ مکمل کرلیا ہے۔

زلزلہ سے متعلق چینی ادارے( سی ای اے) کے نائب سربراہ   ین چھاومِن نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  زلزلہ کی پیشگی اطلاع کا قومی  منصوبہ  ملک بھر میں اپنے 15ہزار899 مانیٹرنگ اسٹیشنوں کے ذریعے  عوام کو زلزلے  سے پیشگی خبردار کرنے اور زلزلے کی شدت سے متعلق  اطلاعات تیزی کے ساتھ پہنچائے گا۔

ین کے مطابق، نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ  ابتدائی وارننگ ٹی وی چینلز،آئی پی ٹی وی  اور وی چیٹ اور علی پے  جیسی موبائل ایپس  کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔

تباہ کن زلزلہ کی لہروں کے آنے سے پہلے الرٹ جاری کرنے کے لیے زلزلے کی نگرانی کرنے والے اسٹیشنوں کے  اس نیٹ ورک کے ذریعے زلزلے کی ابتدائی وارننگ  جاری کی جائے گی، جس میں اس حقیقت سے فائدہ اٹھایا جائے گا کہ زلزلہ کی لہریں برقی مقناطیسی لہروں کے مقابلے میں کافی آہستہ سفر کرتی ہیں۔

زلزلہ کی آمد سے چند سیکنڈ سے دس سیکنڈ قبل وارننگ ملنے کے بعد عوام جانی نقصان کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔