• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاتازترین

February 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جنوری کے دوران زرعی مصنوعات کی تھوک قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

وزارت زراعت ودیہی امور کے اعداد و شمارکےمطابق زرعی مصنوعات کی تھوک قیمت کا اشاریہ جنوری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.66 پوائنٹس اضافےکے ساتھ  133.04 رہا۔

اس مدت  کے دوران سبزیوں کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 2.15 پوائنٹس جبکہ اناج اور خوردنی تیل کی مصنوعات میں 5.73 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔