• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں زرعی پانی کے موثراستعمال میں مزید بہتری آگئیتازترین

November 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں زرعی پانی کی بچت کے آبپاش علاقے میں توسیع کے باعث زرعی شعبہ میں پانی کے استعمال میں بچت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت زراعت ودیہی امور سے جاری اعدادوشمار میں کہاگیا ہے کہ ملک میں پانی کے موثر استعمال کے ساتھ پانی کی بچت کرنے والا رقبہ اس سال کے آخر تک 40کروڑ مو(تقریباً 2کروڑ66لاکھ 70ہزارہیکٹر) سے زیادہ ہو جائے گا،جو 2020 کے آخر کے35کروڑ ایم یوسے زیادہ ہے۔

 آبپاشی فورم میں وزارت کے عہدیدار وو ہونگ وی نے کہا کہ چین پانی کی بچت کو بڑھانے کے لیے آبپاشی کے موثر اقدامات، جیسے چھڑکاؤ، ڈرپ اور پائپ لائن سے آبپاشی کے طریقوں کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔آبپاشی کی ٹیکنالوجی نے ملک کے اناج کے تحفظ  میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین میں سیراب شدہ زمین، جو ملک کی قابل کاشت اراضی کا تقریباً 50 فیصد ہے، 75 فیصد اناج اور 90 فیصد سے زیادہ نقدآور فصلیں پیدا کرتی ہے۔